پاکستان مسلم ليگ ق کے جنرل سکریٹری مشاہدسید نے کہا ہے کہ عبدالمالک ريگي کی گرفتاری ایک بہت بڑی کامیابی ہے انھوں نے کہاکہ اس دہشت گرد کی کاروائیوں کے نتیجے میں جنوب مشرقی ایران کے علاقوں کے عوام کو بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے بھی عبدالمالک ریگي کی گرفتاری پرخوشی کا اظہارکیا ہے ۔ سینٹراکرم ذکی اورعلامہ عباس کمیلی سمیت متعدد پاکستانی شخصیات نے دہشت گردوں کےسرغنے ريگی کی گرفتاری پرخوشی کا اظہارکیا ہے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کےسفیر نے کہاہے کہ دہشتگردگروہ جنداللہ کے سرغنہ کی گرفتاری سےعلاقائی یکجہتی میں فروغ کا راستہ ہموار ہوگا .پاکستان میں ایران کے سفیرماشاء اللہ شاکری نے آج اسلام آباد میں ہمارے نمائندے کوانٹرویو دیتےہوئے گذشتہ برسوں میں ریگی کےجرائم کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ریگی دہشتگرد گروہ نے اپنے جرائم سے متعددبے گناہوں کی جان لی ہے اورعلاقے میں لوگوں کے درمیان بدظنی پھیلانے کا باعث بن رہا تھا ماشاء اللہ شاکری نے عبدالمالک ریگی کی گرفتاری کو ملت ایران کے لئے باعث مسرت اوردشمنوں کےلئےاندوہناک قراردیا۔
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 179696
پاکستان کی مختلف سیاسی ومذہبی شخصیتوں نے دہشت گردگروہ کے سرغنہ ريگی کی گرفتاری پرمسرت کا اظہار کیا ہے.